بھٹکل:29/ڈسمبر (ایس او نیوز) ضلعی انتظامیہ سے منظوری لے کر گذشتہ 12ڈسمبر کونیترانیجزیرےپراسکوبا ڈائیونگ کرنے کے دوران ماہی گیروں کی طرف سے رکائوٹ پیدا کرنے کی اطلاع ملی تھی جس پر ماہی گیروں کے خلاف شکایت درج کی گئی تھی اس معاملے میں ضلعی عدالت نے حکم امتناعی جاری کیا ہے۔
بتایا گیا تھا کہ ممبئی اندھیری ویسٹ کوسٹ اینڈ اڈوینچر س کے پون سریا اوران کے ساتھی جب اسکوبا ڈائیونگ کے لئے نیترانی جزیرے کی طرف روانہ ہورہے تھے تو مرڈیشور علاقہ کے ماہی گیروں نے ان کاپیچھا کیا اوران کواسکوبا ڈا ئیونگ سے روک دیا۔تھا اور برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہائی کورٹ نے یہاں اسکوبا ڈائیونگ کرنے پر اسٹے آرڈر جاری کیا ہے ، اس لئے کسی حال میں بھی یہاں اسکوبا ڈاوینگ ہونے نہیں دیاجائے گا۔
خیال رہے کہ معاملے سے پریشان ہو کراسکوبا ڈائیونگ کرنے والے حوصلہ مند وں کی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر کو فون پر رابطہ کرتے ہوئے معاملے کی جانکاری دی تھی اور اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ضلع ڈی سی کے حکم نامے کے تحت مقامی ماہی گیر سنگھا کے صدر کرشنا ہری کانت، منجوہری کانت ، گوند ہری کانت ، شنکر ہری کانت ، وسنت ہری کانت سمیت کل 11ماہی گیروں کے خلاف مرڈیشور میں امن میں خلل ڈالنے کا مقدمہ درج کیاگیا تھا۔ مگر اب عدالت نے اس مقدمہ پر اسٹے دیا ہے اور معاملہ کی اگلی سماعت 23جنوری کو رکھی گئی ہے۔